Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • فرانس میں مہنگائی کی تحریک کی نئی شکل

فرانس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت نے تقریبا دوہزارافراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

فرانس بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف جاری تحریک اب صدر میکرون کے اسعتفے میں بدل گئی ہے اور یلو ویسٹ موومنٹ کی طرف سے اس ہفتے بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، سوا لاکھ سے زائد افراد مظاہروں میں شریک تھے،تمام بڑے بڑے شہر میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے مظاہرین نے کاریں اور رکاوٹیں نذر آتش کیں، شیشے توڑے، کئی دکانیں لوٹ لی گئیں اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔پولیس نے 1735 افراد کو گرفتار کر لیا ہے مظاہرین نے پیرس میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی، ان کا مطالبہ تھا کہ صدر میکرون استعفا دیں، مظاہروں کے پیش نظر پیرس میں دکانیں، کیفے، شاپنگ مالز، ایفل ٹاور اور کئی میٹرو اسٹیشن بند رہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں 20 پولیس اہل کاروں سمیت 140 افراد زخمی ہوئے۔

ٹیگس