امریکی صدرٹرمپ کی پردہ پوشی پر 3 سال قید
Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل کوہن کا عدالت میں اپنے جرائم کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانا اور پردہ پوشی کرنا میری ڈیوٹی تھی۔
مائیکل کوہن پر ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں اور کانگریس سے غلط بیانی، انتخابی مہم کی خلاف ورزی اور اداکارہ سمیت ٹرمپ کی دو مخالف خواتین کو پیسے دے کر خاموش کرانے کے الزامات تھے۔
مائیکل کوہن ان تمام الزامات پر پہلے ہی اقرار جرم کر چکے تھے جس پر نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نے مائیکل کوہن کے فیصلے میں نرمی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کوہن کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔