داعش نےلیبیا کی وزارت خارجہ پرحملے کی ذمہ داری قبول کی
Dec ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبیا حکام نے دعویٰ کیا کہ تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔
خود کش حملے میں وزارت خارجہ کی عمارت کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار اور ایک کلرک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 9 ملازمین زخمی ہیں جب کہ تینوں حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے،عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔
حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نےقبول کی۔