Dec ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدرٹرمپ کا اہم انکشاف

دوسرے ممالک کی طرح اب امریکی حکمرانوں میں بھی ایک دوسرے کے خلاف پس پردہ حقایق سے پردہ اٹھانے کی جرات پیدا ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سابق صدر اوباما کے زیر سرپرستی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے سابق خاتون اول اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف تحقیقات میں دھاندلی سے کام لیا اور حقائق کو تبدیل کرکے انہیں فائدہ پہنچایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یہ بات اب سچ ثابت ہوگئی ہے کہ ہلیری کلنٹن کیخلاف تحقیقات کا رخ موڑ کر میری جانب کردیا گیا تاہم اب غیر قانونی طریقوں اور کرپشن سے متعلق درست حقائق سامنے آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکمرانوں کی دھاندلی اور کرپشن پر پردہ ڈال دیا جاتا تھا اور کسی کو کانوں کان بھی خبر نہیں ہوتی تھی کہ انہوں نے کس حد تک کرپشن کی ہے یا اداروں پر دباو ڈال کر اپنے من پسند  فیصلے کرائے لیکن اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ امریکی عوام میں بیداری آ گئی ہے اور وہ اپنے حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس