فرانس: 102 مظاہرین کی گرفتاری
Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
فرانسیسی حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے نویں ہفتے فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے ایک سو دو یلو جیکٹ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں یلو جیکٹ مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
فرانسیسی حکومت نے احتجاج کے نویں ہفتے صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں اسّی ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا۔
فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اورسینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔