Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  •  مالی میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کر لی

افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے مرکز پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی ہے۔

روئٹرز کے مطابق اتوار کی شام افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ  نصرت الاسلام نے قبول کرلی ہے۔  

اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اس عالمی ادارے کے بیس پر حملے میں امن مشن کے دس  اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے امن فوج کے اہلکاروں کا تعلق چاڈ سے تھا۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ حملے میں دس افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی امن فوج کے  پچیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے ہیں-

مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اسی بیس پر گذشتہ برس اپریل میں بھی حملہ ہوا تھا جس میں امن مشن کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے-

افریقی ملک مالی میں دو ہزار بارہ سے بدامنی پائی جا رہی ہے اور نتیجے میں دہشت گرد گروہوں کو پیر جمانے کا کافی موقع مل رہا ہے۔

ٹیگس