Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکا اور روس مذاکرات کریں، گوترش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے امریکا اور روس سے اپیل کی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے دو اہم معاہدوں کے بارے میں مذاکرات کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوترش نے اپنے ایک بیان میں امریکا اور روس سے کہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے دو اہم معاہدوں آئی این ایف اور نیو اسٹارٹ کے بارے میں مذاکرات کریں-

ان کا کہنا تھا کہ آئی این ایف معاہدے کا تحفظ کافی اہمیت رکھتا ہے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نیواسٹارٹ معاہدے کی دو ہزار اکیس تک اصلاح ہونی ہے-

گوترش نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کو چاہئے کہ وہ بر وقت مذاکرات انجام دیں تاکہ اس معاہدے پر حتمی طور پر نظرثانی اور اصلاح کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی موجودہ ماہیت اور ڈھانچے کی حفاظت بہت ضروری ہے-

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ بیس اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن، آئی این ایف معاہدے سے نکل رہا ہے جس پر روس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس