فلپائن میں چرچ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
ہلاک ہونے والے 27 افراد چرچ کے اندر اتوار کی دعائیہ عبادت میں مصروف تھے کہ دھماکا ہو گیا، اس کے بعد وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوا تو پارکنگ میں دوسرا دھماکا ہو گیا۔
عالمی دہشتگرد گروہ داعش نے فلپائن میں چرچ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔ بم دھماکے کل فلپائن کے جنوبی حصے میں قائم ایک چرچ کے باہر ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہلا ک ہونے والوں میں بیس شہری جبکہ سات فوجی اہلکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 61 عام شہری اور 14 فوجی شامل ہیں۔