فرانس میں تیرھویں ہفتے بھی یلوجیکٹ والوں کے مظاہرے
فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے سنیچر کو اپنے مظاہروں میں پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانس پریس کے مطابق یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے گیارھویں سنیچرکو بھی ملک کے مختلف شہروں میں میکرون حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔ اس رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پیلی جیکٹیں پہنے ہوئے مظاہرین نے پہلے سے طے شدہ مراکز پر اجتماع کیا اور میکرون حکومت نیز سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے۔
یلوجیکٹ مظاہرین نے اس قانون کی مذمت کی جس کے ذریعے حکومت مخالف مظاہروں پر کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں اور پولیس کو مظاہرین کی سرکوبی کا اختیار دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے اسی کے ساتھ پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطالبہ بھی کیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کی بلوا پولیس نے اس ہفتے بھی یلوجیکٹ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج نیز آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔