Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکا کے ساتھ یورپی یونین کے مذاکرات کے لئے یورپی پارلیمان کی شرط

یورپی پارلیمان کے ارکان نے امریکا کے ذریعے یورپ کی آٹو موبائل صنعت کے خلاف دھمکیوں اور اسٹیل نیز زرعی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی پارلیمان کے ارکان  نے ایک قرارداد میں جس کی تجارت کے بین الاقوامی کمیشن نے بھی منظوری دی ہے، کہا ہے کہ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی پہلی شرط یہ ہے کہ امریکا یورپ کے المونیم اور اسٹیل پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرے-

ان ممبران نے کہا کہ اگر امریکا نئی کسٹم ڈیوٹی عائد کرتا ہے تو اس کے ساتھ مذاکرات روک دیئے جائیں-

یورپی پارلیمان کے ارکان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی انجام دہی یورپی کمپنیوں اور شہریوں کے حق میں ہے کیونکہ اس سے واشنگٹن کے ساتھ تجارتی تعلقات میں پائی جانے والی موجودہ کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ چند مہینے قبل یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کی مسلسل دھمکی دے رہے ہیں جبکہ یورپی ممالک ٹرمپ کے اس رویّے پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ یورپ کے المونیم اور اسٹیل پر عائد کسٹم ڈیوٹی کو بھی ختم کریں۔

ٹیگس