Feb ۲۴, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • حکومت وینیزوئیلا کی حمایت میں نیویارک میں مظاہرہ

حکومت وینیزوئیلا کے حامیوں نے نیویارک میں مظاہرہ کر کے اپنے ملک میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

مظاہرین نیویارک کے مرکزی علاقے مینہیٹن واقع ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حمایت میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اپلے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن میں امریکہ امپریل ازم کے مقابلے میں وینیزوئیلا کا دفاع، وینیز میں ٹرمپ کی بغاوت کو روکو اور پابندیاں ختم کرو جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین، وینیزوئیلا کا پیچھا چھوڑ دو، کے نعرے لگا کر اپنے ملک میں امریکہ کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔
اس سے پہلے برطانیہ کے عوام نے بھی ہفتے کے روز لندن کی سڑکوں پر مارچ کر کے وینیزوئیلا کے قانونی صدر نکولس مادورو کی حمایت اور وینیزوئیلا کے روکے گئے اثاثے واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس