امریکی انصاف ، سیاہ فام نوجوان کے قاتل دو پولیس اہلکاربری
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک علاقے کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ان دو پولیس اہلکاروں پر کوئی بھی فرد جرم عائد نہیں کی جائے گی جنھوں نےگذشتہ برس ایک سیاہ فام نوجوان کو سکرامانتو شہر میں قتل کردیا تھا۔
ریاست کیلی فورنیا کے علاقائی پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال پولیس کا قانونی حق ہے اور ان دونوں پولیس اہلکاروں کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔
گذشتہ برس مارچ میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سکرامانتو میں دو پولیس اہلکاروں نے اسٹیفن کلارک نامی ایک سیاہ فام نوجوان کو بیس گولیاں فائر کرکے قتل کردیا تھا۔ ان دونوں پولیس اہلکاروں نے پبلیک مقامات پر حملے کے شبہے میں مقتول سیاہ فام نوجوان کا تعاقب کیا۔
پولیس نے اس وقت یہ کہا تھا کہ انہوں نے اس شبہے میں اس بائیس سالہ نوجوان پر فائرنگ کی کہ اس کے پاس ہتھیار ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے پاس صرف ایک موبائل فون تھا۔