Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے پرمشترکہ کمیشن کا اجلاس

ایران جوہری معاہدے کے کمیشن کے اجلاس میں رکن ممالک کے سیاسی امور کے ڈائریکٹرز یا نائب وزرائے خارجہ شرکت کریں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق، ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس کل بدھ کے روز ویانا میں منعقد ہوگا جس میں فریقین کے نائب وزرائے خارجہ اور دفترخارجہ کے ڈائریکٹرزشرکت کریں گے.

یورپی یونین کی فارن ایکشن سروس کی سیکریٹری جنرل ہلگا اشمد کل کے اجلاس کی صدارت کریں گی جبکہ ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے.

گزشتہ روز سے ایران اور دیگر وفود کے درمیان ماہرین کی سطح پر دوطرفہ اور مشترکہ نشستوں کا آغاز ہوگیا جس کا مقصد جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا تھا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد کررہا ہے.

 

ٹیگس