امریکہ، سیاہ فام کے قاتل پولیس اہلکاروں کی بریت کے خلاف مظاہرہ
Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
سیاہ فام امریکی نوجوان کے قاتل پولیس اہلکاروں کو عدالت سے بری کیے جانے کے خلاف کیلی فورنیا میں زبردست مظاہرے کیے گئے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیکرامینٹو کی ایک عدالت نے ان دو پولیس اہلکاروں کو بری کر دیا ہے جنہوں نے تقریبا ایک برس قبل ایک سیاہ فام نوجوان کے ہاتھ میں موجود موبائل فون کو اسحلہ سجھ کر گولیاں مار دی تھیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس نے اپنے دفاع میں گولیاں چلائیں جبکہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو پیچھے سے گولیاں ماری گئی تھیں۔
عدالتی فیصلے کے خلاف سیاہ فام شہریوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور قاتل پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔