Mar ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں پیلی جیکٹ والے پھر سڑکوں پر آگئے

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے مسلسل سترھویں ہفتے بھی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے پیرس کی سڑکوں پر مارچ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے جب صدرعمانوئیل میکرون نے پیلی جیکٹ تحریک کو ختم کرنے کے لیے قومی ڈائیلاگ کے آغاز کی تجویز پیش کی ہے۔

پیرس کےعلاوہ اسٹراسبرگ، لیل، مرسی، بوردو، تولوز اور لیون شہروں سے بھی  پیلی جیکٹ والوں کے بڑے بڑے مظاہروں کی خـبریں ملیں ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ پیلی جیکٹ تحریک کے ہفتہ وار مظاہروں کے موقع پر پیرس سمیت پورے فرانس میں بھی حفاظت کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

فرانسیسی پولیس کی جانب سے فلش بال جیسے خطرناک ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں دو سو سے زائد مظاہرین زخمی بھی ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر کو اپنی ایک آنکھ یا ہاتھ سے محروم ہونا پڑا ہے۔

 

ٹیگس