یلو جیکٹ والوں کا ذرائع ابلاغ پر اعتراض
Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
فرانس میں سروے نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک کے بیشتر عوام، یلو جیکٹ مظاہرین کے احتجاج کو صحیح طرح سے منعکس نہ کئے جانے پر دل برداشتہ ہیں۔
فرانس کے ایل سی آئی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق وایا وائس تحقیقاتی مرکز کے سروے نتائج سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ترپن فیصد فرانسیسی عوام کا خیال ہے کہ یلوجیکٹ احتجاجی تحریک کی خبروں کو صحیح طرح سے منعکس نہیں کیا جاتا اور میڈیا میں خاص طور سے شدید حملوں اور تشدد کی خبروں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
تقریبا نصف لوگوں کا خیال ہے کہ فرانسیسی صحافی، لوگوں کو سمجھ ہی نہیں پاتے۔
واضح رہے کہ دسیوں ہزار یلو جیکٹ فرانسیسیوں نے مسلسل سترہویں ہفتے، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔