Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم مشکلات سے دوچارنظرثانی شدہ بریگزٹ بھی مسترد

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد کردی ۔

خبرایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل 149 ووٹوں کی شکست سے دوچار ہو گئی۔

ڈیل کے حق میں 242 اور مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس سے پہلے جنوری میں بھی تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل میں ناکامی ہوئی تھی ۔

اپوزیشن لیبررہنما جیرمی کوربن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تجاوی اور ڈیل کی موت ہوچکی ۔

یورپی یونین کا کہنا ہے برطانوی اراکین کے ووٹ سے لگتا ہے کہ اب نو ڈیل بریگزٹ کا امکان ہے، یورپی یونین برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ میں تاخیر کی درخواست پرغور کے لیے تیار ہے ۔

 

ٹیگس