Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ جنگی جرائم کا مرتکب

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں فضائی کارروائی میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت پر امریکہ کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا تھا کہ اس نے صومالیہ میں امریکہ کی صرف 5 فضائی حملوں کی تحقیقات کی ہے جس میں یہ سامنے آیا ہے کہ اس میں مارے جانے والے افراد میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ نے صومالیہ میں جون 2017 کے بعد سے لے کر اب تک ایک سو 10 مرتبہ فضائی کارروائی کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے وہ افراد جنہوں نے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے وہ درحقیقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔

شمال مشرقی افریقی ملک صومالیہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے جو گزشتہ 28 سال سے خانہ جنگی اور سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

ٹیگس