Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے ہاتھوں رابرٹ مولر رپورٹ میں تحریف پر ڈیموکریٹس کی تشویش

امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹس کے رہنما نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے دعوے سے متعلق کیس کی تفتیشی رپورٹ کے مضمون میں وائٹ ہاؤس کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چک شومر نے امریکی کانگریس کی اسپیکر ننسی پیلوسی کے ہمراہ ایک مشترکہ بیان میں رابر مولر رپورٹ سامنے لائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے وکیل کو اس رپورٹ کی پہلے سے کوئی خبر نہیں ہونی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ مولر کی تحقیقات امریکی جمہوریت کی شفافیت پر پیدا ہونے والے سوالات اور امریکی انتخابات میں بیرونی فریقوں کے اثرانداز ہونے پر مرکوز رہی ہیں اور اٹارنی جنرل کو چاہئے کہ اس رپورٹ کو منظرعام پر لائیں اور اس کی دستاویزات امریکی کانگریس کو فراہم کریں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے وکیل نے رپورٹ کو کانگریس میں پیش کئے جانے سے قبل اس کے نتائج سے خود کو با خبر کئے جانے جانے کی اپیل کی ہے۔

مولر نے یہ خفیہ رپورٹ اٹارنی جنرل ویلیم بار کو پیش کی ہے جس میں مجموعی طور پر چونتیس افراد اور تین کمپنیوں کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹیگس