سی پیک میں ہرکوئی شامل ہو سکتا ہے: چینی سفیر
Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک معاشی و کمرشیل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق چینی سفیر بلوچستان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے بارشوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان خوشحالی ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے، سی پیک ایک معاشی اور کمرشیل منصوبہ ہے اور اس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سِی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی تاہم ہندوستان سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے، سِی پیک کے کچھ روٹس کو ہندوستان متنازع کہتا ہے۔