نسلی امتیاز کے خاتمے پراقوام متحدہ کی تاکید
Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں حالیہ قتل عام نسلی امتیاز کا تازہ ترین المیہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پیر کے روز بین الاقوامی برادری کی طرف سے نسلی امتیاز کو ختم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی درخوست کی۔
گوٹیریس نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی دن کی یاد میں منعقد ایک پروگرام میں کہا یہ نسل پرستی، نسلی امتیاز، غیر ملکی لوگوں کو نہ پسند کرنا ( جینوفوبیا) اور متعلقہ عدم رواداری کو ختم کرنے کے ہمارے وعدہ کو پورا کرنے کا وقت ہے جس میں سماجی اور نسلی امتیاز، مسلم مخالف نفرت اور یہودی مخالفت شامل ہے۔انہوں نے کہا نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں حالیہ قتل عام اس طرح کے زہر کا تازہ ترین المیہ ہے۔