امریکی سنیٹروں نے کی سعودی عرب کو نیوکلیائی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی مخالفت
Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
امریکی سنیٹروں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو نیوکلیائی ٹیکنالوجی کی منتقلی روکنے کے لئے کانگریس میں بل پیش ہوگا۔
امریکی سنیٹ کی بیرونی رابطہ کمیٹی کے رکن ایڈورڈ مارکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس کو بائی پاس کرکے سعودی عرب کو نیوکلیائی ٹیکنالوجی منتقل کرنے سے ٹرمپ انتظامیہ کو باز رکھنے کے لئے سنیٹ میں نیا بل پیش کیا جائے گا۔
مسٹر ایڈورڈ مارکی کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی ایک بل پیش کروں گا، جس میں اختیار طلب کیا جائے گا کہ امریکی نیوکلیائی ٹیکنالوجی یا مہارت دوسرے ممالک کو منتقل کرنے کے معاہدوں کو محکمہ توانائی کی طرف سے منظوری دیئے جانے 810 معاملے امریکی کانگریس کو دستیاب کرایا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو نیوکلیائی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی امریکہ میں بڑے پیمانے پرمخالفت ہو رہی ہے۔