بریگزٹ پربرطانوی وزیراعظم اوراپوزیشن کے مذاکرات ناکام
Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
بریگزٹ پر تھریسامے کے اپوزیشن لیڈر سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔
بریگزٹ پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد برطانوی قائد حزب اختلاف جریمی کاربن نے وزیراعظم تھریسامے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔
ادھر یورپی یونین کی جانب سے بریگزٹ کے لیے ایک سال کاوقت دیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ میں توسیع کے لیے یورپین یونین کو خط لکھا تھا۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے بریگزٹ میں توسیع کے لیے یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو خط لکھا گیا ہے ۔