Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی صدر سے اختلافات، سیکرٹ سروس کا سربراہ عہدے سے فارغ

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک ملوینی کو سیکرٹ سروس چیف رینڈالف ایلس کی برخاستگی کے احکامات دے دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈالف ایلس( Randolph Alles )کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات دے دیئے، صدر ٹرمپ نے نئے سربراہ کے لیے جیمس مرے ( James Murray )کا نام دے دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انکی برطرفی گزشتہ ماہ ہونے والے ایک واقعے کی بنا پر ہوئی ہے، جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی، خاتون کے پاس متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے اختلافات پر سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسجن نیلسن نے استعفیٰ دیا تھا اور ٹرمپ نے کمشنر کسٹمز و سرحدی تحفظ کیون مک کو قائم مقام وزیر داخلہ مقرر کیا۔

امریکی صدرٹرمپ جنوری 2017 میں جب سے وائٹ ہاوس میں براجمان ہوئے ہیں اس وقت سے اب تک درجنوں افراد ٹرمپ کی کابینہ اور انتظامیہ سے ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے مستعفی ہو چکے ہیں اور ٹرمپ حکومت کیلئے یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ ان کے دور حکومت میں زیادہ ترعہدیدار اپنے عہدوں سے استعفا دے چکے ہیں۔

 

ٹیگس