Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کا خلائی مشن ناکام خلائی جہاز تباہ

غاصب اسرائیل کی چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی، لینڈنگ کے دوران خلائی جہاز تباہ ہو گیا۔

اسرائیلی خلائی جہاز لاکھوں کلومیٹر فاصلہ طے کرکے چار اپریل کو چاند کے مدار میں پہنچا اور اس وقت سے چاند کے گرد گردش کررہا تھا، چاند پر لینڈنگ کی تیاری کے دوران انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ چاند کی سطح پر ٹکرا گیا۔

اسرائیلی مشن کنٹرول کا کہنا ہے کہ لینڈنگ سے پہلے جہاز کا انجن خراب ہو گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ نہ ہو سکی اور اس طرح اسرائیل کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ٹیگس