Apr ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی قوانین کو بدلنے کی ضرورت ہے: ٹرمپ

امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو قوانین بدلنے اور سرحدوں پر فوج لگانے کی ضرورت ہے تاہم اس کیلیے ڈیموکریٹس کو امیگریشن قوانین کیلیے تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کیلیفورنیا بدانتظامی میں سب سے آگے ہے لہٰذا مرکزی قوانین نہ ماننے والی ریاستیں اب تارکین وطن کو خود سنبھالیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں مافیا، دہشتگردوں اور اسمگلروں کیلیے کوئی جگہ نہیں لہٰذا ان کیلیے قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس قسم کے بیانات دے کر ہمیشہ خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنا چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس