ایران، تیل کی فروخت کو جاری رکھے گا: جوادظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی اپنا تیل فروخت کیا اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری امریکہ کے یکطرفہ اور غیرقانونی فیصلوں کا نوٹس لے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مزاحمت کرتا رہے گا اور ہماری قوم امریکہ کو دکھائے گی کہ وہ دباؤ کے ذریعے ایران سے کوئی معاہدہ نہیں کرسکتا۔
محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم ہے کہ عالمی برادری فیصلہ کرے کہ کیا سلامتی کونسل کا ایک مستقل رکن دنیا کو کہہ سکتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کرے بہ صورت دیگر اسے سزا ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ بعض لوگ واضح طور پر دوسروں کو دھمکی دیتے ہیں کہ اگر قانون کی خلاف ورزی نہ کریں تو انھیں سزا ملے گی ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم عالمی برادری کے مطابق اپنا فیصلہ کریں گے، ہمیں تو اس حکومت (امریکہ) سے کوئی توقع نہیں مگر دنیا سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے فیصلہ کرے ۔