Apr ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • طبس میں امریکی فوجی حملے کی شکست کی سالگرہ

پچّیس اپریل مغربی ایران میں واقع صحرائے طبس میں امریکی حملے کی ناکامی کی سالگرہ کا دن ہے۔

انتالیس سال قبل پچّیس اپریل انّیس سو اسی کو امریکا نے کئی جدید ترین ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے ایران میں جارحیت کی لیکن صحرائے طبس میں اٹھنے والے ریت کے طوفان نے سبھی امریکی ہیلی کاپٹروں کو ایک دوسرے سے ٹکرا دیا اور سب آگ میں جھلس کر راکھ میں تبدیل ہو گئے اور یوں امریکی طیارے پرواز کی پوزیشن میں ہی نہیں رہ گئے۔
اس طرح ایران پر امریکا کا حملہ ارادہ خداوندی سے ناکام ہو گیا اور واشنگٹن کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا- اس واقعے کے بعد وہاں پر ملنے والے آلات اور جلے ہوئے جہاز کے ملبے کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے اپنے جاسوسوں کو آزاد کرانے کے لئے گہری سازش تیار کی تھی تاہم اللہ تعالی کی مدد سے اس کی سازش ناکام رہی۔
طبس کا واقعہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی دشمنی کی تاریخ میں ایک اور دستاویز کی حیثیت سے درج ہو گیا۔

ٹیگس