Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ترکی: بغاوت کے شبہہ میں فوجی آفیسروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

ترکی میں 115 حاضر فوجی افسران اور اہل کاروں کو بغاوت کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے اور جلا وطن اپوزیشن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے رکھنے پر 115 فوجیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے تمام فوجی افسران و اہلکار حاضر سروس ملازمین ہیں۔

استنبول کے دفتر استغاثہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج کے مختلف شعبوں کے 210 اہلکاروں کے جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے کی انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں تازہ کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 3 کرنل، 8 میجرز اور درجنوں لیفٹیننٹ سمیت سیکڑوں فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے علاوہ ازیں مخالف جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹیگس