بلیک واٹر عراق میں نام بدل کر کام کرنے لگی
Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
بلیک واٹر کمپنی پاکستان کے بعد اب عراق میں بھی نام بدل کر کام کرنے لگی ہے۔
امریکا کی بدنام زمانہ دہشتگرد بلیک واٹر کمپنی کے مالک اورسابق نیوی اہلکار نے عراق میں نئے نام سے کمپنی بنالی، ماضی میں بلیک واٹر نامی کمپنی پرعراق کے دارالحکومت بغداد میں مقامی شہریوں کو قتل کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
رپورٹ کےمطابق فرنٹئیرسروسزگروپ نام سےکمپنی بصرہ میں قائم کی گئی ہے۔
امریکی ڈیموکریٹ جماعت کی نمائندہ جین کے مطابق عراقی حکومت کےلئے اس کمپنی کا ان کے ملک میں کام کرنا باعث تشویش ہونا چاہیے کیونکہ یہ کمپنی ماضی میں عراقی شہریوں کو قتل کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ اس کمپنی کا ایک اہلکار عراق میں عمر قید کی سزاکاٹ رہاہے۔