سری لنکا میں نقاب اور دہشتگرد گروپوں پر پابندی
سری لنکا میں نقاب اور دو شدت پسند اور دہشتگرد گروپوں پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔
ایڈا ڈیرانا نیوز پورٹل کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا نے دو دہشت گرد گروپ ’نیشنل تو حید جماعت‘ ( این ٹی جے) اور ’جماعت ملاتو ابراہیم‘ اور اسی طرح نقاب پر پابندی عائد کردی ہے۔
پولیس نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروپ گرجا گھروں اور ہوٹل پر ہوئے خودکش حملے میں مشتبہ ہیں جبکہ فوجی چھاپے کے دوران مشتبہ دہشت گرد گروپ کے سرغنہ کی بیوی اور بچے زخمی ہو ئےتھے۔
سری لنکا کے صدرنے اسی طرح ملک میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے واقعات کے بعد اتوار کو چہرہ ڈھکنے پر پابندی عائد کرنے والے ایک حکم نامہ پربھی دستخط کئے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات پرکیا گیاہے۔
سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملک کے مشرقی حصے میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جس میں داعش کےتقریبا 15 دہشت گردہلاک ہو گئے تھے۔
سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں میں تقریبا 300 سے زائد افراد ہلاک اور 500 زخمی ہو گئے تھے۔