May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی کیوبا پر شدید ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے کیوبا کا مکمل محاصرہ اور اس کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ اگر کیوبا کی فوج اور اس کی نیم فوجی ملیشیا نے وینزوئیلا میں اپنی فوجی سرگرمیاں فوری طور پر نہیں روکیں تو کیوبا کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی اوراس کا مکمل اقتصادی بائیکاٹ کردیا جائے گا-

کیوبا کے صدرمیگل دایاز نے امریکا کے اس دعوے کو  مسترد کر دیا ہے کہ کیوبا کی فوج وینزوئیلا میں اس ملک کے صدر نیکولس مادورو کی مدد کر رہی ہے-

کیوبا کے صدر نے ٹرمپ کے دعوے میں اپنے ٹویٹر پیج پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکا پوری دنیا میں لاکھوں فوجیوں کو تعینات اور آٹھ سو سے زائد فوجی اڈے قائم کر کے کیوبا پر الزام لگا رہا ہے کہ اس کی فوج وینزوئیلا میں موجود ہے-

کیوبا کے صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا یہ دعوی دو آزاد اور خود مختار ملکوں پر حملہ ہے۔

ٹیگس