May ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ وہ کام نہ کرے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے: شمالی کوریا کا انتباہ

امریکا نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لیکر عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے بحری جہاز کے زیر حراست ہونے کے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ اُٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔

یاد رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والا بحری جہاز Wise Honest کو اغوا کرکے عملے کے 24 ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے، تاہم جہاز اور عملے کو حراست میں لینے کے مقام اور تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انڈونیشیائی حکام کی تحویل میں بحری جہاز کی مرمت اور تکنیکی ساز و سامان کی خریداری کے لیے ادائیگی امریکی بینک سے اور امریکی کرنسی میں کی گئی اور ایسا غلطی سے ہوا۔

واضح رہے شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایٹمی معاہدہ طے پانے کے قریب تھا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے مابین ملاقات میں اختلاف پیدا ہو گیا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

 

ٹیگس