آسٹریلیا: انتخابات میں حکمراں اتحاد کامیاب
May ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے حکمراں اتحاد نے فتح حاصل کرلی۔
وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کی اتحادی جماعت کنزرویٹو 73 نشستیں لے کر اپوزیشن جماعت سے آگے ہے، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی اڑسٹھ نشستیں حاصل کر پائی ہے، نتائج کے بعد اپوزیشن جماعت کے سربراہ بل شورٹن نے شکست تسلیم کرلی اور پارٹی سربراہی سے مستعفٰی ہونے کا اعلان کیا۔
آسٹریلیا کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جیت کی توقع کی جارہی تھی۔