May ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • لیبر پارٹی بریگزٹ پر حمایت کرے: تھریسا مے

تھریسا مے نے لیبرپارٹی سے بریگزٹ پر حمایت کی اپیل کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بریگزٹ کے آخری موقع کے طور پر حکومتی بریگزٹ ڈیل کی حمایت کرے۔

انہوں نے لیبرپارٹی کو یہ پیشکش بھی کی ہے کہ وہ اس بارے میں ممکنہ رائے شماری پر بھی تیار ہو سکتی ہیں کہ آیا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر ملک میں ایک نیا عوامی ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔

تھریسا مے نے یہ بات لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کو منگل کو لکھےگئے خط میں کہی، خط میں لندن حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ بریگزٹ معاہدے کے لیے حمایت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ان دنوں بریگزٹ کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے مستعفی بھی ہو سکتی ہیں۔

ٹیگس