Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور بولٹن کے سامنے ہی خود ان کےخلاف نعرے بازی

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کرنے والے برطانوی شہریوں نے ٹرمپ، ان کی اہلیہ، بیٹی اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر بولٹن کے خلاف اس وقت شدید نعرے بازی کی جب وہ لندن میں وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکل رہے تھے۔

لندن سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ دسیوں ہزار برطانوی شہریوں نے لندن اور منچسٹر میں امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف مظاہرے کئے-

امریکی صدر ٹرمپ پیر کو سخت سیکورٹی اقدامات میں جب انسانی حقوق کے کارکن اور جنگ مخالف تنظیموں کے افراد ان کے دورہ برطانیہ کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے، لندن پہنچے-

مظاہروں میں نسل پرستی کی مخالف تنظیموں، ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف سرگرم اداروں اور اسلامی تنظیموں کے کارکنوں نیز برطانیہ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی حصہ لیا-

ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اس وقت برطانیہ کے لئے ایک سیکورٹی کے مسئلے میں تبدیل ہو گیا ہے- لندن میں ٹرمپ کی قیامگاہ کے اطراف میں آہنی حصار کھینچ دیئے گئے ہیں اور آس پاس کی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کی سرکوبی کے لئے دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں- ٹرمپ کی سیکورٹی پر پچیس ملین پونڈ خرچ ہوئے ہیں-

ٹیگس