Jun ۲۵, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران پر حملے کی امریکہ میں مخالفت

سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر امریکی عوام ایران کے خلاف فوجی حملے کے مخالف ہیں۔

ہیرس ایکس اور ہل ویب سائٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد امریکہ کے اٹھاون فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ایران پر حملہ کرنا غلط ہو گا۔

انچاس فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہئے جبکہ نو فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو کوئی اقدام ہی نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون " گلوبل ہاک "کو تباہ کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں مبارک پہاڑ کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون گلوبل ہاک نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

ٹیگس