Jun ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا اختتامی بیان

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے اختتامی بیان میں دیگر ملکوں کو بھی انسٹیکس سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کئے جانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

 نو شقوں پر مشتمل اس بیان میں ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کی اساس ہے اور تمام ارکان اس امر کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔
 اس بیان میں آئی اے ای اے کو  ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے  کی پابندی اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس پر عملدرآمد  کی نگرانی کرنے والا واحد اور غیر جانبدار ادارہ قرار دیا گیا ہے۔
 ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس جمعے کو ویانا میں منعقد ہوا جس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے رکن ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ اور متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایران کے لیے قائم خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس کے فعال ہونے کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ضروری ہوئی تاہم ایران کی توقعات کے مطابق نہیں ہے۔

ٹیگس