رہبر انقلاب اسلامی پر حملہ ایرانی قوم پر حملہ: صدرِ ایران ڈاکٹر پزشکیان
Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کے ایک بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی پر حملہ ایرانی قوم پر حملے کے مترادف ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو دن پہلے کے، پست خیال پر مبنی، ایک بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی پر حملہ ایرانی قوم پر حملے کے مترادف ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ عزیز ایرانی عوام کی مشکلات کی ایک اہم وجہ امریکہ کی دیرینہ دشمنی اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر انسانی پابندیاں ہیں۔