غزہ پر حملے کے لئے تیار ہیں، نتن یاہو کا جارحانہ بیان
Jul ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۲ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر غزہ پر حملہ کرنے کے لئے مکمل تیاری ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے صیہونی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ غزہ پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑی تو اسرائیلی فوج اس حملے کے لئے مکمل تیار ہے۔
نتن یاہو نے غزہ پر حملہ کرنے کے بارے میں یہ جارحانہ اور اشتعال انگیز بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج تحریک مزاحمت کے راکٹ حملوں کے مقابلے میں بے بس رہی ہے۔
مئی میں ہونے والی جھڑپوں میں، چار روز کے بعد ہی صیہونی حکومت نے مصر کی ثالثی سے فائر بندی کی پیشکش کر دی تھی۔
واضح رہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے بارہا تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔