Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • حکومت لیبیا کا فرانس سے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت نے مخالف فوجی جنرل خلیفہ حفتر کے ٹھکانوں سے ملنے والے میزائلوں کے بارے میں فرانسیسی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے وزیر خارجہ محمد طاہر سیالہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے نام ایک خط میں خلیفہ حفتر کی ٹھکانوں سے ملنے والے ہتھیاروں کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت فرانس اس بات کی وضاحت کرے کے یہ ہتھیار خلیفہ حفتر کی فوجوں کو کس ذریعے سے حاصل ہوئے ہیں۔لیبیا کی وفاقی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیفہ حفتر کے ٹھکانوں سے  فرانسیسی ہتھیاروں کا ملنا عالمی اور علاقائی فورموں اور دو طرفہ اجلاسوں میں حکومت فرانس کی اعلان کردہ پالیسیوں کے منافی ہے۔قابل ذکر ہے کہ طرابلس کے قریب غریان نامی علاقے میں  واقع مخالف فوجی جنرل خلیفہ حفتر کے ٹھکانے سے فرانسیسی ساخت کے تین جیفلین میزائل برآمد ہوئے ہیں۔فرانس پر الزام ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خلیفہ حفتر کی فوجوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

ٹیگس