نیویارک میں بریک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا
Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
امریکہ جہاں اپنے آپ کو سپر پاور کہتا ہے اور دوسرے ملکوں میں مداخلت کرتا ہے اپنے ملک کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں بے بس دکھائی دیتا ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہوگئی، ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں بجلی کا نظام غیر فعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔ براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام منسوخ کرنا پڑے۔
سب وے سٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوئر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے۔ مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا۔
امریکی شہر نیویارک میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہوگئی۔