بورس جانسن نے پھر اسلام کی توہین کی
Jul ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
برطانیہ کی وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار بورس جانسن نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے اس آسمانی مذہب کو معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔
روزنامہ گارڈین میں چھپے اپنے ایک مقالے میں بورس جانسن نے دعوی کیا ہے کہ اسلام، دنیا کے بعض علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
جانسن نے گزشتہ سال حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی توہین کرتے ہوئے انہیں بینک ڈکیتوں سے تشبیہ دی تھی۔
برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات ریکارڈ، اور ان کا جائزہ لینے والے ادارے ٹیل ماما کمپنی نے بورس جانسن کے اس قسم کے بیانات کو اس بات کی علامت قرار دیا ہے کہ انہیں اسلام کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔
اسلامی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے مطابق اسّی فی صد برطانوی مسلمانوں کا خیال ہے کہ انہیں اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔