فرانس میں برطانوی طیاروں کے ٹکرانے سے 2 ہلاک
Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
ہلاک اور زخمی ہونے والے برطانوی شہری ہیں جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی سرحد کے نزدیک دو چھوٹے برطانوی طیارے آپس میں ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارے کے پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے طیارے میں سوار پائلٹ اور مسافر زخمی ہیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دوسرے طیارے کے پائلٹ اور مسافر کو بچالیا جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے برطانوی شہری ہیں جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔
دونوں طیاروں نے فرانس کے جنوبی شہر سے پرواز بھری تھی تاہم حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے، تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔