برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ پر ڈیڈلاک
Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ کے معاملے پر ایک بار پھر ڈیڈلاک کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
یورپی یونین نے برطانیہ سے جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان بارڈر کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو اس مطالبے سے دستبردار ہونا ہو گا۔
نئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین برطانیہ کے ساتھ ڈیل کا خواہاں ہے تو اسے جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان کھلے بارڈر کے مطالبے سے دستبردار ہونا ہو گا ورنہ لندن بغیر کسی ڈیل کے یورپی بلاک سے علیحدہ ہوجائے گا۔
ادھر یورپی یونین نے دوٹوک الٖفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بلاک کی شرائط تبدیل نہیں ہونگی، جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان کھلا بارڈر یورپی یونین کا سب سے اہم مطالبہ ہے۔