Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک

حمزہ بن لادن کے ایک حملے میں مارے جانے کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔ وہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی واضح اطلاعات نہیں ہیں۔ جیسی ہی اطلاعات سامنے آئینگی میڈیا کے ذریعے سب کو آگاہ کیا جائے گا۔

القاعدہ کے سابق سرغنہ اسامہ بن لادن کے بیٹے کے بارے میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) نقد انعام دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے بار بار اطلاع کیے جانے کے بعد بھی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹیگس