سعودی عرب کے خلاف تادیبی اقدامات کا مطالبہ
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
دوامریکی سینیٹروں نے سعودی حکومت کے مخالف صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی بنا پر سعودی عرب کے خلاف تادیبی اقدامات کا بل پیش کردیا ہے۔
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم اور کرس کونز نے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی حکام کے خلاف پابندیاں وضع کرنے کا اعلان کرے۔مذکورہ سینیٹروں نے بل میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے میں ایک رپورٹ تیار کریں جس میں صحافیوں کے ساتھ سعودی عرب کے طرز سلوک، مذہی آزادیوں اور آزادی نسواں جیسے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہو۔قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان کے ایجنٹوں کے ہاتھوں جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے حکومت امریکہ اور امریکی قانون سازوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔