Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • بلغاریہ نے کی ایران جوہری معاہدے کی حمایت

بلغاریہ نے کہا ہے کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے پر قائم رہے گا تب تک یورپی یونین بالخصوص بلغاریہ بھی اس معاہدے پر قائم رہے گا۔

بلغاریہ کی وزیر خارجہ اکاترینا زاخارئیوا نے بلغاریہ کے اخبار24 چاسا  کو دیے گئے انٹرویو میں ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان جوہری معاہدے کو یورپ کی سلامتی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے تک قائم رہے گا تب تک یورپی یونین بالخصوص بلغاریہ بھی اس معاہدے پر قائم رہے گا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہونے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ناکامی اور تباہی، مشرقی وسطی کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگی۔

بلغاریہ کی وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو یورپ کی سلامتی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران، جوہری معاہدے پر قائم رہے گا تب تک یورپی یونین بالخصوص بلغاریہ بھی اس معاہدے پر قائم رہے گا۔

ٹیگس