Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران و بیلاروس کا یک جانبہ پابندیوں کے مقابلے میں باہمی تعاون پر اتفاق

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اور منسک دونوں ہی مغربی ملکوں کی یک جانبہ، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں اور ہم بین الاقوامی اداروں میں خودسرانہ اور ظالمانہ یک جانبہ اقدامات کے مقابلے میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:   ارنا کے مطابق سید عباس عراقچی نے اپنے بیلاروسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور بیلاروس کے روابط بہت اچھی نہج پر آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے اپنے دورے اور بیلاروس کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو تعمیری اور کامیاب قرار دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بیلاروس کی آزادی کے بعد سے ہی ہمارے روابط دوستانہ اور باہمی مفادات نیز دو طرفہ احترام پر استوار رہے ہیں اور ہم بدستور اسی راہ پر گامزن ہیں۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ بین الاقوامی مسائل میں دونوں ملکوں کے موقف مشترک ہیں اور بہت سے امور میں ہم بین الاقوامی اداروں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ علاقائی مسائل میں بھی تہران اور منسک کے نظریات ایک ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تہران میں دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی نشست میں بہت اچھے اور اہم سمجھوتے ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایران اور بیلا روس دونوں ملکوں میں، اقتصادی میدان میں تعاون جاری رکھنے کا عزم پایا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی ہمارے بیلاروسی دوستوں نے مذمت کی اور ایران کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا تھا، اس سفر میں ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور قدردانی کی۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ یوریشیا اقتصادی یونین ، شنگھائی تعاون تنیظیم اور برکس میں دونوں ممالک شامل ہیں اور ہم ان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے دائرے میں بھی باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے فائدے میں کام کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

 

ٹیگس