امریکہ کے بعد روس کا جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور پھر اب روس نے بھی میزائلی تجربہ کیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحرِ منجمد شمالی میں روسی بحریہ کی مشقوں کے دوران کیا گیا۔
جوہری آبدوز سے دو بیلسٹک میزائل ہدف کی طرف فائر کیے گئے، ان دونوں میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے میزائلی تجربے پر کڑی نکتہ چینی کی گئی تھی۔